ریحام خان دلہن بننے کیلئے تیا ر ہو گئی لیکن ساتھ ہی ایک بڑی شر ط بھی رکھ دی

لندن(نیوزڈیسک) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی تیسری شادی کی افواہیں سرگرم ہیں، بتایا گیا ہے کہ ریحام خان عنقریب لندن کے ایک بزنس مین سے تیسری شادی کی تیاریوں میں ہے، بزنس مین امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار کرتا ہے اورپاکستان کے شہر گوجرانوالہ کا رہائشی ہے،ریحام نے شادی کے لیے شرط عائد کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ساتھرکھیں گی- اطلاعات کے مطابق بزنس مین کی یہ دوسری شادی ہے اور پہلی شادی سے ان کے تین بچے ہیں تاہم وہ ریحام کی شرط قبول کرنے کے لیے تیار ہیں- ذرائع کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتے میں ریحام خان تیسرے نکاح کے بندھن میں بندھ سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے