پاک بھارت مذاکرات۔۔اقوام متحدہ کااہم فیصلہ سامنے آگیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفنی ڈیوجیرک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کاپرامن حل تلاش کریں۔اقوام متحدہ کی گروپ کنٹرول لائن پر پاکستانی حدود کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کافوجی مبصرگروپ کنٹرول لائن پر پاکستان کی حدود میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کررہاہے۔گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفنی ڈیوجیرک نے معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے مسائل کا حل واحد راستہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ آزادکشمیر کے علاقوں ڈومل، کوٹلی اور بھمبر میں خلاف ورزیوں کی تحقیقات کررہاہے۔ٹیفنی ڈیوجیرک نے پاکستان اور بھارت پرزوردیا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کاپرامن حل تلاش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں