بھارت اداکارہ شرمناک کیس میں اشتہاری۔۔۔کتنے عرصے سے میاں بیوی یہ کام کررہے تھے۔۔۔بڑا انکشاف ہو گیا

بھارتی اسپیشل کورٹ نے بال ووڈ اداکارہ ممتاکلکرنی اور ان کے شوہر گوسوامی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ جاری کردیئے۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق ڈرگ اسمگلنگ کیس میں ملوث بھارتی اداکارہ ممتا اور ان کے شوہر گوسوامی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ دونوں کی جائیداد کو بھی فوری ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب 45 سالہ اداکار ممتا کلکرنی نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ادکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر داخلہ ششما سوراج سے بھی اس کیس میں مدد طلب کی تھی اور کہا تھا کہ وہ مہاراشٹر پولیس کے خلاف انکوائری کا حکم دے، اس کا نام بلاوجہ اس کیس میں شامل کیا جا رہا ہے جبکہ وہ بے قصور ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ممتا اور ان کے شوہر کو دیگر ممالک میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ جب کہ کیس میں پہلے سے گرفتار افراد نے بھی ممتا اور اس کے شوہر کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں