ملائشین حکومت نے ”دیسپاسیتو“گانے پر پابندی لگا دی

کوالالمپور(ویب ڈیسک)ملائشین حکومت نے حال ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھونے والے مشہور گانے ”دیسپاسیتو “ پر پابندی عائد کردی ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گانے پر پابندی اس کی غیر اخلاقی شاعری پر موصول ہونے والی شکایات کے بعد لگائی گئی ہے۔ملائشین حکام کا کہنا ہے کہ اس گانے کی ریمیکس میں جسٹن بیبر نے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں جس کے باعث ملائشین خواتین اسلامی پارٹی کی ایک رکن نے گانے کی شاعری پر اعتراض کیا۔ملائشیا کے وزیر برائےاطلاعات و نشریات صالح سعید نے بتایا کہ ڈسپیسیٹو کسی بھی سرکاری براڈکاسٹ اسٹیشن پر نہیں چلے گا کیونکہ ہمیں عوام کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔ یادر رہے کہ گلوکار لوئس فونسی کا گانا ”دیسپاسیتو“ سب سے زیادہ اسٹریم کیا جانے والا گانا بن چکا ہے جسے پچھلے 6 ماہ میں دنیا بھر میں 4.6 بلین مرتبہ اسٹیم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں