مو ت کیسے ہو ئی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک)موت ایک ایسی حقیقت ہے جو انسان کو کسی بھی وقت اور کہیں بھی آ لیتی ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل دُور درشن کی ایک معروف میزبان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔تفصیلات کے مطابق 58 سالہ خاتون میزبان کنچن ناتھ جمعرات کے روز ممبئی میں اپنے گھر کے نزدیک “یوگا” کی کلاس کے بعد صبح 8 بجے واپس آ رہی تھ کہ سڑک کے بیچ چلتے ہوئے اچانک اس پر کھجور کا بھاری بھرکم درخت آ گرا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درخت گرنے کے بعد جائے حادثہ کے قریب راہ گیروں اور دکان داروں نے کنچن ناتھ پر سے درخت کو ہٹایا اور اس کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ خاتون میزبان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جمعے کی صبح دم توڑ گئی۔ فوٹیج کے مطابق سب سے پہلے بھاری تنا براہ راست کنچن کے سر سے ٹکرایا اور پھر وہ اس کے نیچے دب گئی۔ کنچن ناتھ کی موت کی خبر جمعے اور ہفتے کے روز ذرائع دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں زیر گردش رہی۔ سوشل میڈیا پر بھی ہزاروں لوگوں نے کئی زبانوں میں اپنی پسندیدہ میزبان کی اس ناگہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں