سنی لیون صرف تین ہفتے میں ماں بن گئیں، مداح ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)فحش فلموں میں کام کرنے کے بعد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سنی لیون ماں بن گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف پورن سٹار اور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اور ان کے خاوند ڈینیل ویبر والدین بن گئے ہیں ۔لیکن ان کی گود میں آنے والی یہ بچی درحقیقت ان کی اپنی اولاد نہیں بلکہ یہ ایک گود لی گئی 21ماہ کی بچی ہے جس کا نام نشا کور ویبر رکھا گیا ہے۔۔   سنی لیون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نشا میری زندگی میں آئی ہے میں بہت خوش ہوں اور بچی کے حوالے سے پرجوش بھی ہوں، نشہ ہماری فیملی میں نہایت خوشگوار اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ فائنل کرنے کے لیے ہمیں صرف 3 ہفتے لگے لیکن لوگوں کو تو 9 ماہ لگ جاتے ہیں جب کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ ہماری بائیولوجیکل بیٹی ہے یا اسے ہم نے گود لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں