کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے جوانوں سے ملاقات کی۔جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی نے ایل او سی کیل سیکٹر پر بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر جوابی کارروائی کو سراہا۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کی تعریف کی۔واضح رہے کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2018 میں 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں