مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، سری نگر میں قابض فوجیوں کے ہیڈکواٹرز کی طرف مارچ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری رہنماؤں نے قابض فوجیوں کے ہیڈکواٹرز کی طرف مارچ کی کال دے دی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے نہتے شہریوں پر مظالم کے خلاف کشمیری رہنماؤں نے سری نگر میں قابض فوجیوں کے ہیڈکواٹرز کی طرف مارچ کی کال دی ہے۔مارچ کے پیش نظر علاقے میں کرفیو کا سما ہے جبکہ علی گیلانی اور میرواعظ کو نظر بند کردیا گیا۔یاسین ملک مارچ کی قیادت کے لیے انڈر گراؤنڈ ہوگئے، دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ گولیاں آزادی کے نہتے اور بہادر متوالوں کو دبا نہیں سکتیں، بھارتی فوج کو پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں