سپر بائیک رائڈر آگ میں گھر گیا

میڈرڈ …. ورلڈ سپر بائیک چیمپیئن شپ کے دوران ایک بائیکر کی موٹر سائیکل نے آگ پکڑ لی جس کے نتیجے میں ریسر حاویئر فوریس بھی معمولی جھلس گیا۔ آگ لگنے کے 10سیکنڈ بعد بھی وہ بائیک چلاتے رہے لیکن پھر اسے چھوڑ کر اپنی حفاظت کیلئے ٹریک سے باہر آگئے تاہم وہ جھلسنے سے بچ گئے۔چیمپیئن شپ میں کوالیفائی کرنے کیلئے آجکل مقابلے ہورہے ہیں۔عالمی سپر بائیک رائڈرز ٹریک پر تیزرفتاری کیلئے مختلف خطرناک کرتب بھی دکھایا کرتے ہیں لیکن رائیڈرنے تو اس کے لئے اپنی جان تک خطرے میں ڈالدی۔