شاہ رخ اور انوشکا کی نئی فلم کا نام تبدیل

 ممبئی …بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی جوڑی والی فلم کا نام اب رولا ہوگا۔ بالی وڈ ڈائریکٹر امتیاز علی، شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں۔ پہلے اس فلم کا نام دی رنگ رکھا گیا تھا۔ ۔ شاہ رخ خان اپنی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں۔ فی الحال وہ فلم کا آخری شیڈول مکمل کر رہے ہیں۔شوٹنگ کے لئے شاہ رخ پنجاب بھی پہنچ چکے ہیں جہاں وہ لدھیانہ اور امرتسر میں شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس کی تصاویر سوشل میڈیا کے صفحات پر ڈالی جا چکی ہیں۔ فلم 11 اگست کو ریلیز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں