
واشنگٹن۔۔۔۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور ہندوستان میں کشیدگی کم کرانے کی کوشش کریگا اور اس بات کا انتظار نہیں کریگا کہ دونوں ملکوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آجائے۔انہوں نے اقوام متحدہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کوپاک و ہند کے درمیان تعلقات میں کشیدگی سے تشویش ہے اور چاہتی ہے کہ وہ کشیدگی ختم کرائے۔ نکی ہیلی کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اپنے اس موقف سے پیچھے ہٹا ہے کہ وہ پاک ہند تنازعات میں ملوث نہیں ہوگا۔ہیلی کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس سلسلے میں مذاکرات اور کوششیں کریگی۔میں سمجھتی کہ ہمیں کسی ناخوشگوار واقعہ کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔