بچپن غیر رومانی گزرا ،پرینتی چوپڑہ

ممبئی۔۔۔۔۔اداکارہ پرینتی چوپڑہ نے کہا ہے کہ میرا بچپن انتہائی منظم انداز میں گزرااور میں بچپن میں کوئی رومانی شخصیت نہیں ہوتی تھی۔سخت محنت کیا کرتی تھی۔پرینتی اپنی نئی فلم ’’میرا پیاری بندو‘‘میں نظر آئیں گی ،اس سال مئی میں ریلیز ہوگی۔ فلم میں ایشومن کھورانا ہیروہیں۔پرینتی چوپڑہ تقریباً 2سال بعد بڑی اسکرین پر آرہی ہیں۔اکسے راؤنے فلم کی ہدایتکاری کی ہے۔2سال کے وقفے کے بارے میں پرینتی کا کہنا تھا کہ یہ وقت میرے لئے بڑا اہم تھا۔ اس دوران میں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو باقاعدہ بنایا۔ اس سے پہلے مسلسل 3سال تک کام کرتی رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں