جاناں ملک کے سابقہ خاوند نے علیحدگی کی ذمہ داری اداکارہ پر ڈال دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شوبز اداکاروں کی طلاقوں کا سلسلہ رفتہ رفتہ سرعت پکڑ رہا ہے۔ حمیرا ارشد ، وینا ملک اور فریحہ پرویز کت بعد اب مشہور ٹی وی اداکارہ جاناں ملک نے بھی اپنے خاوند سے طلاق لے لی ہے۔ ان کے خاوند گلوکار نعمان جاوید نے بتایا ہے کہ جاناں ملک کیساتھ وقت نہ دیے پانے اور بچے کی پیدائش کے حوالے سے اختلافات ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار نعمان جاوید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اداکارہ جاناں ملک کیساتھ علیحدگی کی وجوہات بیان کی ہیں۔ نعمان جاوید نے بتایا ہے کہ جاناں ملک کیساتھ وقت نہ دیے پانے اور بچے کی پیدائش کے حوالے سے اختلافات ہوئے۔ تاہم ان کے درمیان کسی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا تھا۔ کراچی سے واپسی کے بعد اچانک ان کو طلاق کے کاغذات تھما دیے گئے۔