یہ کام ہر صورت کر کے رہیں گے،لاہور دھماکے کے بعد آرمی چیف نےبڑااعلان کر دیا

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لاہور حملے میں شہید فوجی اہلکار اور سویلین مردم شماری اہلکارمردم شماری کی ڈیوٹی پر تھے ،ملک میں مردم شماری کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مردم شماری کی ٹیم پر دہشت گردی کے حملے پر رد عمل دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے جسے ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار وں اور مردم شماری کے اہلکاروں کی شہادت بلا شبہ عظیم قربانی ہے ،شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی حمایت سے ملک بھر سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں