لیپ ٹاپ سکیم میں سنگین دھاندلی،اعلیٰ افسران کے ساتھ طلباء بھی ملوث نکلے

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے لیپ ٹاپ سیکنڈل سامنے آنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ئے کار جمع کروا دی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ سکیم میں گھپلوں میں 9 افسرذمہ دار ہیں ، 1771 طلبا ء کو دو دو دفعہ لیپ ٹاپ دیئے گئے، 2481 افراد جن میں لیب ٹاپ تقسیم کئے گئے ان کے جعلی شناختی کارڈ پا ئے گئے ہیں ، اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹریز ہائر ایجوکیشن اور ڈپٹی سیکرٹریز بھی قصور وار ہیں، لیپ ٹاپ کی تقسیم کے وقت آفسروں نے مکمل جائزہ نہیں لیا ، تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ سپیشل آڈٹ رپورٹ میں سکیم کے ذریعے سرکاری خزانے کو کروڑو ں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا تھا ،صوبائی حکومت اور حکمران لیپ ٹاپ کی تقسیم کے حوالے سے اربوں روپے کی اپنے تشہیر کرتے ہیں لیکن اس معاملے میں اپنے ماتحت افسران کو قابوکرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں