پنجاب کے ہر ضلع اور گاﺅں میں جاﺅں گا،سارے پیٹو بھاگ جائیں گے، آصف زرداری

گڑھی خدا بخش(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اگلے الیکشن آنے سے پہلے ہی بہت زیادہ متحرک ہو گئی ہے اور تابڑ توڑ بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پر میلی نظر رکھنے والوں سے پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے جب کہ عوام سے وعدہ ہے کہ ا?ئندہ وفاق میں حکومت بنا کر دکھاو¿ں گا۔گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کی تقریب کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو نیوکلیئر پروگرام دیا لیکن یہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کو نیوکلیئرطاقت نواز شریف نے بنایا، ذوالفقار بھٹو کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں ہیں جب کہ بی بی صاحبہ نے کبھی اپنی بات نہیں کی ہمیشہ پاکستان کے بارے میں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ صرف 15 دن پنجاب میں بیٹھا تو کاغذی شیروں اور بلے والوں کا حال خراب ہوگیا، پنجاب کے ہر ضلع میں جاو¿ں گا، دیکھنا سارے پیٹو بھاگیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں