‘آج رات سے کل تک ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی ہواہیں چلیں گی

ڈی جی میٹریالوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آج رات سے کل اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں کسی بھی وقت طوفانی ہواہیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ طوفان کے باعث بڑے بڑے درخت اور بل بورڈز اکھڑ سکتے ہیں لہٰذا عوام محتاط رہیں۔ڈائریکٹر جنرل موسمیات نے بتایا کہ بارش کا یہ سلسلہ شمالی علاقہ جات میں جمعہ کے روز تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کر دیا، آج رات سے کل تک ملک کے مختلف حصوں میں ایک سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواہیں چلیں گی، بڑے درخت بھی گر سکتے ہیں، عوام محتاط رہیں۔