عدالت کا ایان علی کی حاضری سے مستقل استثیٰ کی درخواست لینے سے انکار

عدالت نے ایان علی کی حاضری سے مستقل استثیٰ کی درخواست لینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزمہ اور اسکے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا، سماعت میں عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے ملزمہ کب وطن واپس آئیں گی اور انکا بیرون ملک مصروفیات کا شیڈول کیا ہے۔عدالت نے ایان علی کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا صرف ایک دن کا استثنیٰ ملے گا۔خیال رہے کہ ایان علی ضمانت پر رہائی اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج ہونے کے بعد بیرون ملک چلی گئی تھیں۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی۔