چین نے بھارت کو حساس معاملات میں باز رہنے کو کہہ دیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سرحدی علاقوں میں بھارتی فوج کی سرگرمیوں پر چینی حکام نے اہنی تشویش ظاہر کر دی ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت حساس معاملات سے بازرہے جس سے مزید مسائل پیداہوں، بذریعہ دلائی لامہ چینی مفادات کوٹھیس پہنچانے کی کوشش نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین علاقائی خودمختاری اورجائزحقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا،مشرقی سرحدی علاقے پرچین کاموقف ہمیشہ سے ہی بہت واضح رہا ہے۔باغی رہنمائ دلائی لامہ نے چین اوربھارت کے درمیان واقع مشرقی سرحدی علاقے کادورہ کیا۔ مشرقی سرحدی علاقہ بھارت کے زیرانتظام ایک متنازع علاقہ ہے