دنیا کے جس حصے میں کہو تمہیں دس ارب پہنچا دیئے جائیں گے، بس پاناما کیس سے پیچھے ہٹ جائو

پاناما کیس شریف خاندان اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے گلے کی ہڈی بن گیا۔ تازہ ترین انکشاف سامنے آیا ہے کہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کر دیاکہ نواز شریف اور ان کے قریبی لوگوں نے صرف ایک شخصیت کو پانامہ لیکس کیس سے پیچھے ہٹنے کیلئے 10 ارب روپے کی آفر کی ہے، میں چلینج کرتا ہوں کہ میری اس بات کو غلط ثابت کرکے دکھایا جائے یا پھر میری اس بات کی تردید کی جائے، ہم اس شخصیت کو سامنے لے آئیں گے۔ اس شخصیت کو میسج آیا کہ آپ پانامہ کیس سے پیچھے ہٹ جائیں ، ہم آپ کو دس ارب روپے دیتے ہیں اور آپ دنیا کے جس حصے میں کہیں گے ہم آپ کو یہ پیسے پہنچا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں