پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، انتہائی اہم رہنما قتل، پارٹی میں فضا سوگوار

معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی میں ایک مرتبہ پھر سے ٹارگٹ کلنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک ریٹائرڈ کرنل کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ کرنل (ر) ضیا اپنی اہلیہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ انہیں قتل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ کرنل (ر) ضیا عمران خان کے حمایتی بھی تھے۔ لیکن سندھ حکومت اس بات سے بے پرواہ ہے اور سندھ حکومت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ اے ڈی خواجہ بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا