جامشورو،لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں سوڈانی طلبا ء میں تصادم ،2زخمی

جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے ایم بی بی ایس کے سوڈانی طالب علم پر دیگر سوڈانی طلبہ کا حملہ تشدد سے 2 سوڈانی طلبہ زخمی مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق جامشورو تھانے پر لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے ایم بی بی ایس کے سوڈانی طلب علم ابئی عثمان علی پہ اس وقت کے کے سوڈانی طلب علموں نے حملہ کر کے اس سمیت اس کے دوست کو زخمی کر دیا جب وہ سندھ یونیورسٹی کے انٹر ہاسٹل میں دوستوں سے ملاقات کے لئے پہنچا تھا جہاں پہ معمولی بات پہ تلخ کلامی کے بعد مزکورہ سوڈانی طلب علموں نے دونوں سوڈانی اسٹوڈینٹ کو ہاسٹل کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں ہاسٹل کے کمرے میں بند کر دیا س پر دیگر ہاسٹل کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پہ پہنچکر دونوں زخمی سوڈانی طلب علموں جن میں ابئی عثمان علی اور سامر محمد شامل ہے پولیس نے زخمی طلب علم کی فریاد پہ فارمیسی ڈیپارٹمنٹ سندھ یونیورسٹی کے سوڈانی طلب علم ضیاء ہاشم اور محمد عبدالرہیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مقدمے میں لوہے کی راڈ اور سریوں سے حملہ کر کے زخمی کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ اب تک پولیس نے مزکورہ طلب علموں کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں