عمران خان وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے سے پہلے خیبرپختونخوا میں بند احتساب کا دفتر کھولیں،آصف کرمانی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے سے پہلے خیبرپختونخوا میں بند احتساب کا دفتر کھولیں، عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ہے،اداروں کی توہین کرنے والے شخص کے منہ سے اداروں کو مضبوط کرنے کی بات مضحکہ خیز ہے۔جمعہ کو عمران خان کے بیان کے ردعمل میں آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعطم بننے کی لکیر نہیں ہے،عمران خان وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے سے پہلے خیبرپختونخوا میں بند احتساب کا دفتر کھولیں،اداروں کی توہین کرنے والے شخص کے منہ سے اداروں کو مضبوط کرنے کی بات مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں 90دن میں کرپشن ختم کردی؟