مستونگ ، مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے9 افراد جاں بحق، 16 زخمی

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے علاقے مستونگ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے9 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے، مسافر کوچ کو حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے مسافر کوچ کو حادثے اوراس میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روزمسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کے لئے جا رہی تھی کہ مستونگ کے قریب لک پاس کے پہاڑی علاقے میں گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 9افراد حاجی عبداللہ ،سید اللہ ،لعل محمد ،غلام محمد ،زاہد حسین ،حبیب اللہ ،ریاض احمد ،بی بی زرینہ ،بی بی حسینہ جاں بحق ہوگئی جبکہ حادثے میں 4خواتین سمیت26افراد حسین ،عنایت اللہ ،ارسلان ،معیاداحمد ،اصغرخان ،بی بی حلیمہ ،امیر احمد ،ملک بخت ،محمدصدیق ،خالد حسین ،نورمحمد، نیاز محمد ،حیدر علی ،بی بی رقیہ ،ندیم ،شاہ بی بی ،عبید، نعیم ،سمیع اللہ ،محمد عمر ،عالم شاہ ،عبدالقدوس ،وزیر محمد ،زیتون خاتون ،عبداللہ زخمی ہوگئے ،سیکورٹی فورز نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مستونگ کے قریب مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے اور اس میں انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہرممکن امداد فراہم کرے ،انہوں نے سیکرٹری صحت بلوچستان کو بھی ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے ،علاوہ ازیں سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور لک پاس کے قریب حادثے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی انہوں نے ایم ایس سول ہسپتال اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ حادثے میں زخمی ہونیوالوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرے ۔