مری میں 35 سال بعد اپریل کے مہینے میں برفباری ہوئی

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک)سوات،اسکردو او ربلتستان میں سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ٗ مری میں 35 سال بعد اپریل کے مہینے میں برفباری ہوئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں غیر معمولی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا تاہم سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں خشک گرمی برقرار رہی۔سوات کے شہری علاقوں میں بارش جب کہ مالم جبہ اور کلام میں 3 انچ، مہوڈن اور دیگر بالائی علاقوں میں 6 انچ برف پڑ چکی ہے ٗ اسکردو میں دسمبر جیسی ٹھنڈ کا احساس ہونے لگا ٗ3 دن سے بارش کیساتھ شدید برف باری بھی ہورہی ہے ٗ میدانی علاقوں میں 8 انچ اور بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر 2 سے 5 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ برف باری سے95 فیصد بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ کٹ گیا۔لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت اسکردو شاہراہ پانچ مقامات پر بند ہے اور خوبانی کی پیداوار متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں