سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی رنویر سنگھ کے ساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ لی گئی سیلفی کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے جس کے بعد مداحوں کی جانب سے سیلفی کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اپنی ایپ کی تشہیر کے سلسلے میں سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے ملے اور وہاں پر موجود ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے بھی رنویر سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ سیلفی بنائی۔بعدازاں سارہ ٹنڈولکر نے اس سیلفی کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئرکردیا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی اور پسند کی گیا۔رنویر کے ساتھ لی گئی سیلفی میں سارہ بہت خوبصورت اور جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں اور رنویر کے ساتھ سیلفی بنانے کی خوشی ان کے چہرے پر صاف دکھائی دے رہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے بھی رنویر سنگھ سے ملاقات کی تھی اور یہ افواہیں گردش کررہی تھی کہ سارہ اور رنویر کا افیئر چل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں