شاہ رخ خان کی چشتیاں میں آمد، شادی والا گھر خوشیوں سے جھوم اٹھا

چشتیاں کے رہائشی اللہ دتہ نےورجینیا کی رہائشی امریکی لڑکی سے شادی کر لی ۔ لیکن ان کی شادی کی وجہ پیار کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان بھی ہیں۔ جی ہاں! اللہ دتہ نے شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ اور گانے سُنا کر ورجینیا کی رہائشی امریکی لڑکی کو اپنے پیار کے جال میں پھنسا لیا۔ امریکی لڑکی بھی شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہے۔اللہ دتہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی محبت کو پایہ تکمیل پر پہنچا کر بہت خوش ہوں۔ اللہ دتہ کی اپنی امریکی اہلیہ سے فیس بُک پر دوستی ہوئی جس کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی اور اللہ دتہ کی محبت امریکی لڑکی کو چشتیاں کھینچ لائی۔ دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کی اور اب خوش ہیں۔ امریکی لڑکی کا کہنا ہے کہ ہم دونوں ہی شاہ رخ خان کے بہت بڑے فین ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ اور گانے سناتے ہیں۔