23 پارٹیوں کا اتحاد جلد بنے گا، مشرف کی پیشگوئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ لاہور میں 23 پارٹیوں پر مشتمل ایک الائنس بننے جا رہا ہے، ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں 23 پارٹیوں پر مشتمل بڑی جماعت کی ضرورت ہے، چھوٹے چھوٹے سیاسی گروہوں کو ختم کر کے جلد ہی اس بڑے الائنس کا حصہ بنوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کا فیصلہ بہت جلد کریگی، پانامہ کیس کا فیصلہ تاریخی ہو گا اور اس سے ملک کا مستقبل وابسطہ ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ملک کو لوٹنے والے واپس آ رہے ہیں اور ملک کے اندر بیٹھے چور باہر سے آنے والے چوروں کا استقبال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئندہ انتخابات فوج کی نگرانی میں غیرجانبدارانہ ہونے چاہیں۔