جنرل (ر)راحیل کا معاملہ بہت زیادہ حساس ہے، افتخار چودھری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ جنرل (ر)راحیل شریف کی بطور سربراہ اسلامی اتحاد تعیناتی انتہائی اہم معاملہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملکی سیاست پر ان لوگوں کا قبضہ ہے جنھوں نے 70سالوں سے باریاں طے کر رکھی ہیں اور عوام کا حال سب نے دیکھ لیا ہے۔ جنرل راحیل کے بارے میں سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نائن الیون کے نتائج ابھی تک بھگت رہے ہیں ۔ اس تعیناتی کا نتیجہ بھی کہیں حالات کی خرابی کی صورت میں نہ بھگتا پڑجائے۔ اس لیے اس بارے میں کوئی بھی قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا ہوگا۔