سیہون شریف سے ایک بار پھر افسوسناک خبر آگئی

سیہون شریف میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹ گئی ، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور26 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ انڈس ہائی وے پر پیر شاخ کے مقام پر کراچی سے لاڑکانہ جاتے مسافر کوچ ڈرائیور کی جانب سے موٹر سائیکل کو بچا نے کی کوشش کے دوران الٹ گئی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار سمیت4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق افراد میں سے تین افراد کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو بھان سعید آباد اور دادو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ، زخمیوں میں خواتین کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حادثے کے ایک گھنٹے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں جس کے باعث زخمی تڑپتے رہے اور مقامی افراد نے کچھ زخمیوں کو ہسپتالوں کی طرف منتقل کیا ۔ادھر مردان کے علاقے تخت بائی میں مسافر وین کھمبے سے ٹکرانے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کوفوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔