مسلمانوں کے خوف نے مودی سرکار کو پاگل بنا دیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف بھارت میں انتہائی اقدامات

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تبلیغی سرگرمیوں سے خائف بھارتی حکومت نے ان کی غیرسرکاری تنظیم آئی آر ایف ایجوکیشن ٹرسٹ کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کی ایک رپورٹ کے مطابق فارن کنٹربیوشن ریگولیشن ایکٹ کے تحت ان کی تنظیم پر بیرون ملک سے فنڈنگ کے حصول پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 29 مارچ کو جاری ہونے والے منسوخی کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ممبئی اور چنائی میں اسلامک انٹرنیشنل اسکول کو چلانے والے ٹرسٹ کی رجسٹریشن عوامی مفاد میں اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے منسوخ کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں