صادق آباد، جرگے نے تیسری جماعت کی طالبہ ونی کر دی

صادق آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صادق آباد میں پنچایت نے پسند کی شادی کرنیوالے شخص کی کم سن بھتیجی کو ونی کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی،تفصیلات کے مطابق بچی کو ونی کرنے کا افسوسناک واقعہ بستی روشن بیٹ میں پیش آیا جہاں پنچایت نے گاو¿ں کی لڑکی سے پسند کی شادی کرنے والے اقبال کی آٹھ سالہ بھتیجی کو ونی کرنے کا حکم دیتے ہوئے آٹھ لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا۔ پنچایت کے حکم کے مطابق، کم سن کی شادی ایک ماہ کے دوران اس کے چچا کے ساتھ فرار ہونے والی لڑکی کے بھائی سے کی جائے گی۔ غریب خاندان کے گھر سے نکلنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں