کراچی،ناظم آباد سے متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر ذیشان مادھوری گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )قاتلانہ سرگرمیوں سے آقاو¿ں کو خوش کرنے والی مادھوری قانون کی گرفت میں آ گئی، پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زیادہ افراد کی موت کا ذمہ دار ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر ذیشان نارتھ ناظم آباد سے پکڑا گیا،تفصیلات کے مطابق جرائم کی دنیا کی مادھوری پکڑی گئی۔ پولیس اہلکاروں سمیت درجن سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والا سفاک ٹارگٹ کلر ذیشان الحق عرف مادھوری پکڑا گیا۔ پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ذیشان الحق کو گرفتار کیا جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق ذیشان مادھوری سانحہ چکرا گوٹھ میں بھی مفرور تھا۔ ملزم کراچی آپریشن کے بعد سے لیاقت آباد میں روپوش تھا۔ ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔