سیالکوٹ، شہریوں کا قتل کے ملزم کو کھمبے سے باندھ کر وحشایانہ تشدد

سیالکوٹ میں بربریت کا ایک اور واقعہ، لوگوں نے قانون ہاتھ میں لے لیا، دکاندار کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر مخالفین مشتعل، قتل کے ملزم کو کھمبے سے باندھ کر وحشیانہ تشدد، حالت تشویشناک، تھانہ قریب ہونے کے باوجود پولیس نہ پہنچی،تفصیلات کے مطابق رنگپورہ کے علاقہ رڑی میں شامی کباب کی ریڑھی لگانے والے نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ بچے سمیت پانچ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ شامی کباب والے چندا نامی شخص نے دکان کے تنازعے پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا مگر پولیس نہ پہنچی۔ تاہم پولیس نے دس نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ رنگ پورہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں