کراچی میں بڑی تباہی مچ گئی

شہر قائد کے صدر ریمبو سنٹر کے قریب پیٹیوں میں آگ لگ گئی جس پر شہر بھر سے فائر ٹینڈر کو طلب کر لیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے صد ر ریمبو سنٹر میں لکڑیوں کے گودام میں فروٹ کی پیٹیوں میں آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی ۔فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ آگ کی شدت کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈر کو طلب کر لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں