زیادتی کی مزاحمت پر ملزم نے لڑکی کو زندہ جلا دیا

نوشہر و فیروز(مانیٹرنگ ڈیسک)زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر ایک اور لڑکی انسانیت سوز ظلم کا نشانہ بننے کے بعد چل بسی۔ ذرائع کے مطابق 14سالہ س اپنے گھر واپس آرہی تھی کہ شاہد شیخ نامی اوباش نے اسے دبوچ لیا اور ایک خالی مکان میں لے آیا اور وہاں اس سے زیادتی کی کوشش کی۔ جس پر لڑکی نے شور مچانا شروع کر دیا۔ ملزم نے گھبرا کر لڑکی پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی ۔لوگوں نے گھر سے شعلے بلند وہوتے ہوئے دیکھے تو بھاگ کر وہاں پہنچے جہاں لرکی بری طرح جھلس چکی تھی۔لڑکی کو فوری طور پر تھارو شاہ ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں پر کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور لڑکی چل بسی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں