41اسلامی ممالک کی سربراہی، وزیر اعظم نواز شریف ،راحیل شریف کے متعلق کھل کر میدان میں آگئے ، بڑی بات کہ ڈالی

وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ(ن)کے تمام رہنماؤں کو سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کے بارے میں متنازع بیانات جاری کرنے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے گذشتہ چند دنوں میں سابق آرمی چیف کے خلاف آنے والے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نواز شریف کے مطابق پورا ملک سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کے مثالی دور کا معترف ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر سابق آرمی چیف اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کا عہدہ قبول کرتے ہیں تو وہ متنازع ہوجائیں گے اور اب گورنر سندھ محمد زبیر نے حال ہی میں بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہ کہ راحیل شریف کو سعودی اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ مقرر کیے جانے کو بہت بڑی بات تصور کیا جارہا ہے جبکہ بطور ایک عام انسان انہیں اس بات کا استحقاق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کو اتنا بڑھا چڑھا دیا کہ جب وہ اپنے حق کی زمین لینے لگے تو سب نے کہا کہ راحیل شریف زمین لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ راحیل شریف بھی دیگر جنرلز کی طرح ایک نارمل جنرل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں