پانامہ لیکس کیس کا تاریخ ساز فیصلہ سنایا جائے گا، جسٹس اعجاز افضل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ لیکس کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے رکن جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ پانامہ پیپر لیکس کا وہ فیصلہ سنایاجائے گا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا ہے پانامہ لیس کیس ایک شخص نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ یہ بات انھوں نے اورنج لائن میٹروٹرین کیس کی سماعت کے دوارن کہی۔ دوسری جانب کیس کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ متوقع فیصلہ ایسا آئے گا کہ 20سال تک اس کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں