پاکستان کے اہم ترین شہر کا درجہ حرارت بڑھ گیا، شہریوں کو وارننگ جاری ، گھروں سے نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ والوں کو سخت گرمی برداشت کرنے کیلئے خبردار کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات اسلام آباد نے کراچی میں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وارننگ جاری کردی، ترجمان کے مطابق شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کریں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی دو روز تک شدید گرمی کی لیپٹ میں رہے گا، محکمہ موسمیات سندھ کے مطابق خطہ شمال کی میدانی ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، جس کے باعث درجہ حرات بڑھے گا۔سکھر، نواب شاہ اور حیدرآباد میں درجہ حرارت45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جب کہ پیر سے جمعرات تک ہوا کی رفتار اور نمی کا تناسب کم رہے گا، گرمی کی موجودہ لہر 3 دن برقرار رہے گی، محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرم علاقوں میں رہنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔میٹ آفس کے مطابق جنوبی بلوچستان کے علاقے بھی گرم موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، جب کہ کشمیر، گلگت بلتستان، مالا کنڈ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے، اب تک کے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ، اسلام آباد 24، لاہور اور پشاور میں درجہ حرارت 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ سماء

اپنا تبصرہ بھیجیں