کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے بعد رشی کپور پاکستان پر برس پڑے ،پاکستانی لڑکی کا ایسا کرارہ جواب کہ بھارتی اداکار کو مرچیں لگ گئیں

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی فلموں کے معروف اداکار رشی کپورجو کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہت ایکٹو رہتے ہیں کبھی تووہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی کیخلاف بولتے ہیں تو کبھی آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی بات کرتے ہیں مگر گزشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد رشی کپور کی پاکستان کیلئے ہمدریوں کا بھانڈہ پھوٹ گیا اور وہ کھل کر پاکستان کے کیخلاف بولنے لگے۔ رشی کپور کو کلبھوشن یادیو کی سزا ہضم نہ ہوئی اور انہوں نے پھر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”بھارت معذرت خواہ ہوں کہ فنکاروں،کھیل اور فلموں کے ذریعے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو ختم کرنے اور امن بحال کرنے کیلئے مگر پاکستان صرف نفرت کرنا چاہتا ہے تو پھر ایسا ہی سہی!تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے!۔ رشی کپور کے اس پیغام کے بعد ایک پاکستانی لڑکی فریحہ نے بھارتی اداکارکو آئینہ دکھاتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا اور جواب دیا کہ ”یہ شخص کتنا جاہل ہے؟“۔پاکستانی صارف کے اس جواب نے تو جیسے رشی کپور کے تن بدن میں آگ لگا دی اور اداکار نے فریحہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”نوجوان لڑکی اپنی زبان پر قابورکھو!کیا تمہارے ماں باپ نے بڑوں سے بات کرنے کی تمیز نہیں سکھائی؟“۔فریحہ بھی اس جواب پر کہاں چپ رہنے والی تھی اور اس نے رشی کپور کو اینٹ کا جواب پتھرسے دیتے ہوئے کہا کہ”جناب میرے والدین نے مجھے بہت اچھے سے سکھایا ہے،لیکن آپ کا یہ اخلاقات کا لیکچر آپ کی جاہلیت وضاحت نے کرتا،دوسرے ممالک پر نظر دوڑائیں تو آپ کو پتہ چلے کے جاسوسوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے“۔فریحہ کے جواب نے رشی کپور کو اور بھی آگ بگولہ کردیا اور انہوں نے ایک بار پھر جواب دیتے ہوئے کہا کہ”میں تمہاری زبان کے بارے بات کررہا تھا ناکہ اخلاقیات کے بارے،شائد یہی وہ طریقہ ہے جس سے تم اپنے بڑوں سے بات کرتی ہو“۔بعدازاں رشی کپور نے پاکستانی صارف کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلاک کردیا اور ایک الگ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ”ان لڑکیوں نے گالیاں دی اور جب ان کو ٹوئٹس کو سب سے سامنے لایا تو انہوں نے اپنے پیغامات کو ختم کردیا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں