کلبھوشن یادیو کو پھانسی دینے کی غلطی کی تو پاکستان سخت نتائج بھگتنے کےلئے تیار رہے‘سشما سوراج کی دھمکی

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی وزیرخارجہ ششما سوراج بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی رہائی کےلیے میدان میں آگئیں‘شسما سوراج کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا بیٹا ہے اورحکومت اس کے اہل خانہ کےساتھ رابطے میں ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیو کی پھانسی ناقابل قبول ہے ۔ پاکستان کلبھوشن یادیو کو پھانسی دینے سے بازر ہے ۔ شسما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اگر کلبھوشن یادیوکو پھانسی دینے کی غلطی کی تو پھر سخت نتائج کا سامنا کرنے کےلئے تیار رہے ۔ کلبھوشن کے معاملے پر بے خبرنہیں ، اگر ممکن ہوا تو کلبھوشن یادیو کی رہائی کےلئے سپریم کورٹ کا وکیل کریں گے ۔ کلبھوشن کو بچانے کےلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ۔ ضروری ہوا تو کلبھوشن کےلئے بھارتی صدر تک معاملہ لے کر جائیں گے ۔ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو پیش نظر رکھ کر کلبھوشن یادیو کے معاملے پر اگے بڑھے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں