جنسی سکینڈل کیس‘امریکی گورنر مستعفی

واشنگٹن( ویب ڈیسک)جنسی سکینڈل کاسامنا کرنےوالے امریکی ریاست الاباما کے گورنر رابرٹ بینٹلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا ہے ۔ پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ گورنر الاباما پرچندے کی رقم ذاتی مقاصد کےلئے استعمال کرنے اوررپورٹ جمع نہ کرنے کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں ۔ جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن گورنر نے گزشتہ سال اپنی سیاسی مشیر سے متعلق جنسی ریمارکس دیئے تھے ، تاہم انہوں نے جنسی تعلق سے انکار کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں