سفید بال میری پہچان ہیں، مرینہ

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ڈرامہ ڈائریکٹر مرینہ خان نے کہا ہے کہ میری وجہ شہرت ڈرامہ سیریل تنہائیاں تھی، جس سے مجھے ملک گیر شہرت ملی۔مرینہ خان کا کہنا ہے کہ ان کا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ایک دوست کہکشاں پہلے ہی ٹی وی پر کام کر رہی تھی اور میں اس کے ساتھ ٹی وی اسٹوڈیو جایا کرتی تھی۔ انہی دنوں شہزاد خلیل ڈرامہ سیریل تنہائیاں کے آڈیشن لے رہے تھے اور انہیں بھی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کر لیا گیا۔اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل تنہائیاں آن ائیر ہونے سے ایک روز قبل ہی مجھے بیروز سبزواری نے آگاہ کر دیا تھا کہ کل سے تمہاری زندگی بدل رہی ہے اور پھر ایسا ہی ہوا۔ میرے سفید بال میری پہچان کا حصہ بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں