صباء قمر نے شادی کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ صباء4 قمر نے سال 2018ء4 میں شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کا لائف پارٹنر دولت مند ہونا ضروری نہیں صرف کردار کا غازی ہو۔،ہر انسان کو شادی کرنے کا حق ہے اور میرے خیال سے اس وقت میری عمر مناسب ہے کہ میں شادی کر لوں مگر اس کا میں کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتی۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ میں اگلے سال شادی کر لوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے غربت کا دور دیکھا ہے اور اب خدا کی ذات نے مجھے عزت ، شہرت اور دولت تینوں چیزوں سے نواز رکھا ہے۔ ضروری نہیں کہ میرا ہونے والا لائف پارٹنر امیر ہو صرف اس کا کردار اچھا ہونا چاہیے اور وہ شادی کے بعد صرف مجھ سے مخلص اور ایک اچھے دوست کی طرح رہے تو میرے خیال سے ازدواجی زندگی اچھی گزرے گی۔ صباء4 قمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں جو کامیابیاں میں نے حاصل کرنی تھیں وہ میں حاصل کر چکی ہوں شادی کے بعد اگر شوبز چھوڑنا پڑے تو اس کا فیصلہ اسی وقت کروں گی لیکن پہلے اپنی ازدواجی زندگی کو ترجیح دوں گی۔