کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ‘محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات راشد بلال کے مطابق اگلے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ اس دوران ڈی آئی خان، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود/تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد میں47، لاڑکانہ ،چھور، مٹھی، موہنجودڑو، حیدرآباد، جیکب آباد ، سبی، لسبیلا 46، سکھر، دادو، تربت،رحیم یار خان، پڈعیدن، روہڑی میں 45جبکہ لاہور میں کم سے کم 19، اسلام آباد 12، کراچی 24،پشاور 16، کوئٹہ 08،چترال 11، گلگت اور ہنزہ میں 05تک رہنے کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں