آج اور کل مو سم کیسا رہے گا؟ محکمہ مو سمیات نے مزید پیش گوئی کر دی

اسلام آباد: ملک کے اکثر علاقوں میں گرم موسم کی حکمرانی برقرارہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق آج اور کل سندھ کے اکثر علاقے گرم موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کےمطابق مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن میں آندھی چلے گی۔محکمہ موسمیات نےبتایاہےکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ اسلام آباد میں آج پولن کی مقدار 1108فی مکعب میٹر رہی۔