امید ہے افغانستان کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہو جائے گا ¾روس

افغانستان میں مسلح گروہوں کو غیرمسلح کرنے اور قومی آشتی کی ضرورت ہے ¾ ولادی میر پیوٹن کا بیان ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امید ہے افغانستان کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہو جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میںروس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے افغانستان میں بحران کے شدّت اختیار کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس کو امید ہے افغانستان میں بحران کے حل کے لئے تعطل ختم کرنے کے لئے فوجی روانہ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔روس کے صدر نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ تاجکستان میں تعینات روسی فوجیوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ولادی میر پیوٹن نے افغانستان کے آئین کو تسلیم کئے جانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں مسلح گروہوں کو غیرمسلح کرنے اور قومی آشتی کی ضرورت پر تاکید کی۔