بین الاقوامی قانون کے مطابق ملک کے خلاف جاسوسی کرتے پکڑے جانے والے ایجنٹ کی سزا موت ہے ذو الفقار کھوسہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق ملک کے خلاف جاسوسی کرتے پکڑے جانے والے ایجنٹ کی سزا موت ہے کلبھوشن کے حوالے سے بھارتی واویلا بے بنیاد ہے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق ملک کے خلاف جاسوسی کرتے پکڑے جانے والے ایجنٹ کی سزا موت ہے ۔ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت نے اس حوالے سے جو فیصلہ کیا اس سے قوم مطمئن اور خوش ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ برقرار ہے اس میں خاطر خوا کمی نہیں آسکی ۔ ڈیرہ غازی خان کے دیہات میں 12سے 14گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں