کلبھوشن کی پھانسی پر بھارت کا واویلا، اقوام متحدہ نے بھی ہندوستانیوں کے منہ پر طمانچہ دے مارا

نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ (یو این) نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سنائی جانے والی سزائے موت پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اس معاملے پر کوئی رائے قائم کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران بھارتی صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک کا کہنا تھاکہ ہم اس معاملے پر کوئی رائے قائم کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارت اور پاکستان میں بڑھنے والی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔اسٹیفن ڈوجیرک کا کہنا تھاکہ پاک،بھارت تعلقات کو دیکھتے ہوئے ہم فریقین کو مذاکرات اور رابطے کے ذریعے پرامن حل تلاش کرنے کی تجویز دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں