چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے استعفیٰ کیوں دیا۔۔۔؟حقیقت کھل کر سامنے آگئی

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری نے وزیر اعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے بات کریں اور معاملے کو حل کریں۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے رضا ربانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انکے موقف کی حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کا موقف بلکل درست ہے ، سینیٹ میں لیگی سینیٹرز کا رویہ درست نہیں ۔ یاد رہے چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ روز لیگی وزراٗء کے رویے کی وجہ سے احتجاجاً کام چھوڑ دیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں